کیا شیخ رشید کو بلوچستان منتقل کیا جا رہا ہے ؟" توہین بلاول بھٹو " پر  حب میں بھی مقدمہ درج 

01:14 PM, 4 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

حب : اسلام آباد اور کراچی کے بعد بلوچستان کے علاقے حب میں بھی شیخ رشید کے خلاف وزیر خزانہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

حب کے تھانہ صدر میں پی پی کے کارکن کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ کراچی میں شیخ رشید کے خلاف مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ شیخ رشید کو اسلام آباد کی پولیس نے جمعرات کو گرفتار کیا تھا ۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرانے کیلئے دہشت گردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مری پولیس نے بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ مری میں ان کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور گالم گلوچ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں