پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج، بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ کی درخواست

04:16 PM, 4 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پیکا ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ بنیادی حقوق کے منافی قانون سازی کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کی ترامیم کے ساتھ ساتھ اصل ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے حوالے سے جائزہ لیا جائے۔

درخواست گزار نے پیکا ترامیم کے خلاف سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے اور ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں