بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے: شائستہ لودھی

04:24 PM, 4 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کبھی کبھار قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے کام میں مصروفیت کی وجہ سے کیا آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی پیدا ہوئی ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ مجھے خود یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں اپنے کام میں تھوڑی کمی کر لیتی، تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی، لیکن کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے کام کی بدولت ہمارا معیار زندگی بہتر ہوا اور بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بعض اوقات قربانی دینا پڑتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مجھے کام کرنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اگر میرے سامنے چھ کام آئیں تو میں انہیں مکمل کرنے کا سوچتی ہوں۔ شائستہ لودھی نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو انہیں اتنی مصروفیت میں دیکھ کر یہ بات سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے، اور وہ کہتا ہے کہ ایک ہی وقت میں اتنے کام ممکن نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں