اسلام آباد: گریڈ 20 کے پولیس افسر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اکبر ناصر خان اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ آئی جی اسلام آباد بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی نئی تعیناتی گلگت بلتستان میں پولیس کے انتظامی امور کی نگرانی کے لیے کی گئی ہے۔
دوسری جانب، موجودہ آئی جی گلگت بلتستان، افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔