یونانی جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈ اور تارکین وطن کی کشتی میں تصادم، 14 ہلاک

03:20 PM, 4 Feb, 2026

یونان: یونانی جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈ اور تارکین وطن کی کشتی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ کشتی لیبیا سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق، تصادم کے دوران ایک سپیڈ بوٹ نے خطرناک حربے اختیار کیے اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں