محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی

04:22 PM, 4 Feb, 2026

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز سے متعلق اہم پیش گوئی جاری کی ہے۔ ملک بھر میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، رمضان کا چاند 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی، جو چاند دیکھنے کے لیے موزوں ہوگا۔ کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت چھ بج کر 25 منٹ ہے، جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت سات بج کر 24 منٹ ہے، جس سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہے۔ اس کے باوجود رمضان کے پہلے روزے کا حتمی اعلان مقامی علماء کی ہدایات اور محکمہ موسمیات کی مزید رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں