اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان رواں ہفتے ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے جس سے سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اس ملاقات کے لیے ابتدائی رابطے کیے گئے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پل کا کردار ادا کیا اور اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کر کے ملاقات کی راہ ہموار کی۔ اس متوقع ملاقات میں درج ذیل اہم نکات ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال، پارلیمنٹ کے اندر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون، اہم قومی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا امکان ہے۔
سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں کیونکہ محمود خان اچکزئی اس وقت اپوزیشن کی ایک توانا آواز ہیں اور ان کے ذریعے حکومت ودیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی تلخی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اہم ملاقات کی تیاریاں
03:06 PM, 4 Feb, 2026