سانحہ گل پلازہ: تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل، جسٹس آغا فیصل جج نامزد

06:10 PM, 4 Feb, 2026

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے المناک واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کر دیا ہے۔

 رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو ارسال کیے گئے باضابطہ مراسلے کے مطابق، یہ سنگل ممبر کمیشن سانحہ گل پلازہ کی وجوہات اور پس پردہ محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لے گا۔ جسٹس آغا فیصل پر مشتمل یہ کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ آگ کن حالات میں لگی اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔
 مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی کام کرنے کی مدت اور دیگر تکنیکی تفصیلات کا تعین حکومتِ سندھ کرے گی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں