عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف

عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف

نئی دہلی: بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں اداکار عامر خان کی نئی فلم دنگل پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور انٹر ٹینمنٹ کے سربراہ منیش سسوڈیا نے گزشتہ روز کیا اور اس حوالے باضابطہ طور پر حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیکس معاف کئے جانے کے اعلان کے بعد نئی دہلی کے تمام سینمائوں میں فلم پر ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلم کو ٹیکس فری کرنے کا مقصد فلم کی مدد سے کھیل اور جذبے کو فروغ دینا ہے۔