بہتر ہو گا حکومت اے پی سی بلائے اور نگران حکومت کا اعلان کرے،شیخ رشید

بہتر ہو گا حکومت اے پی سی بلائے اور نگران حکومت کا اعلان کرے،شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے اس لئے اس کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، نگراں حکومت قائم کرے، الیکشن کرائے اور گھر چلی جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت شروع ہو چکی ہے، 20 کروڑ لوگوں کی خواہش اور ان کا جوش و لولہ ہے کہ چور اپنے انجام کو پہنچیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بنچ پر اعتماد ہے کہ یہیں سے سیاسی تابوت نکلیں گے، سپریم کورٹ ہی عوام کی امنگوں اور خواہشات کے احترام کی آخری نشانی اور دلیل رہ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح 20 کروڑ لوگوں کی رسوائی کی گئی ہے ایسی صورت حال میں یہ ملک آگے نہیں چل سکتا، موجود حکومت اپنا معیار اور وقار کھو چکی ہے، حکومت کے لئے بہتر ہے کہ اے پی سی بلائے، الیکشن کرائے اور دال فے عین ہو جائے۔
ابررحمت کو شاہ محمو دقریشی نے بھی خدا کی طرف سے مدد کا اشارہ قراد دیا ان کا کہنا تھا کہ موسم بدل رہا ہے،وکیل بدل چکے، لگتا ہے رُت بھی بدلنے والی ہے۔ شہراقتدار میں بارش سے موسم تو سہانہ ہوگیا لیکن سیاسی پارہ ہائی ہے ۔

مصنف کے بارے میں