انسانیت شرمسار،والدین نومولود کو موٹروے پر پھینک گئے،کتے نے نوچ ڈالا

انسانیت شرمسار،والدین نومولود کو موٹروے پر پھینک گئے،کتے نے نوچ ڈالا

فیصل آباد: پنڈی بھٹیاں موٹروے سے ملنے والے نومولود بچے کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نومولود بچہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوا۔ظالم نومولود کو سڑک پر پھینک گیاتھا۔آوار ہ کتے بچے کو بھنبھوڑ تے رہے ،شدید زخمی کر ڈالا، راہ گیروں نے بچے کواسپتال پہنچایا جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

ظالم کو ہرچوراہے پر جھولتے ایدھی جھولے بھی یاد نہ آئے

نیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہمارے جھولے جگہ جگہ لگیں ہوئے ہیں،ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ بچوں کو پھینکنے کے بجائے ان جھولوں میں ڈال دیا کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس جو نومولود آتے ہیں ان میں 96 فیصد تعداد بچیوں کی ہوتی ہے۔جبکہ صرف 4 فیصد لوگ لڑکوں کو چھوڑکر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم ان بچوں کو ان والدین کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں جو بے اولاد ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کیا کہا یہ ویڈیو دیکھیں 

مصنف کے بارے میں