آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور کی ملاقات
کیپشن: Army chief meeting with Zalmy khalil zad
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی  کے امور سمیت علاقائی سلامتی اور افغانستان میں امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 


پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکی عہدیدار نے افغانستان میں جاری امن عمل کی کوششوں میں پاکستانی کردار کو سراہا ۔ دونوں عہدیداروں کے درمیان خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عز م اورتعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔