کراچی والوں کیلئے بجلی 1 روپے 7 پیسے مہنگی کر دی گئی

 کراچی والوں کیلئے بجلی 1 روپے 7 پیسے مہنگی کر دی گئی
کیپشن: کراچی والوں کیلئے بجلی 1 روپے 7 پیسے مہنگی کر دی گئی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بجلی 1 روپے7 پیسے مہنگی کر دی گئی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 7 پیسے مہنگی کی گئی ہے ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بلوں میں کی جائےگی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی کے صارفین پر فیصلے سے 1ارب 91کروڑکا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کے الیکٹرک کی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی سماعت 3 نومبر کو ہوئی تھی  اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

گذشتہ روز کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 5.50 روپےا ضافےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نومبرکے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کرائی گئی ہے اور صرف 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں