وزیر اعظم شہباز شریف  آج بلوچستان کا دورہ کریں گے

09:39 AM, 4 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر اعظم  شہباز شریف  آج بلوچستان کے ضلع صحبت پور کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور  میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے ،این ڈی ایم اے کے حکام وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو  سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر  بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم صحبت پورمیں گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول کلی جیاخان کی نئی  عمارت کاافتتاح کریں گے۔

مزیدخبریں