وینزویلا پر امریکی کارروائی پر تنقید، ٹرمپ کا اعلان اور عالمی ردعمل

10:15 AM, 4 Jan, 2026

نیویارک :امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کا نظام حکومت اب امریکہ چلائے گا، تاہم وینزویلا پر حملے کے فیصلے پر امریکہ کے اندر سے شدید تنقید اٹھنے لگی ہے۔
میئر نیویارک نے کھل کر اس کارروائی کی مخالفت کی اور صدر ٹرمپ سے براہِ راست ٹیلی فون پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی قانون دان زہران ممدانی نے کہا ہے کہ کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے انتباہ کیا کہ وینزویلا کے خلاف یہ کارروائی امریکہ کو محفوظ نہیں رکھے گی، جبکہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر امریکہ کسی جنگ کا آغاز نہیں کر سکتا۔
یہ بیانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات پر ملک کے اندر سیاسی اختلافات اور قانونی تحفظات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

مزیدخبریں