پنجاب میں سڑکیں، مکانات اور ہاسٹلز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر و مرمت کیے جائیں گے

11:16 AM, 4 Jan, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب کی 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ صوبے میں زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی بلکہ شہری سہولیات اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں