تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

03:18 PM, 4 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک وژن کا تسلسل ہے جو آج ایک مضبوط درخت کی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی چھاؤں میں لاکھوں افراد نے سیکھنے کے مواقع حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیم انسان کو شعور، آگاہی اور درست سمت فراہم کرتی ہے، جبکہ سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی، برداشت اور خوشحالی کی بنیاد رکھتا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ تعلیمی اداروں کے فروغ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں