لاہور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ اور اس کے ساتھ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی اور ہلڑ بازی کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت بھی کر لی گئی ہے۔
رپورٹ میں واقعے کی تفصیلات اور متعلقہ افراد کی شناسائی کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے حفاظتی اقدامات کی سفارشات بھی شامل ہیں۔