آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور جیل جانے کیلئے تیار ہوں، مریم نواز

 آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور جیل جانے کیلئے تیار ہوں، مریم نواز
کیپشن: والدہ کی کل سرجری ہوئی اور جلد ہوش میں آ جائیں گی، مریم نواز۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لندن: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا والدہ کی کل سرجری ہوئی اور جلد ہوش میں آجائیں گی۔ جس طرح ٹرائل کیا گیا سب کے سامنے ہے اور کچھ کہنے کی ضرورت نہیں جبکہ 100 کے قریب پیشیاں بھگتیں اب بھی واپس پاکستان جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں اور جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھا لیا جو 70 سال میں کسی نے نہیں کیا تو ڈرنا کیا۔؟ آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہیئے اور ہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'کوئی نثار گروپ نہیں بننے جا رہا، فیصلے کے بعد اختلافات قوم کے سامنے رکھوں گا'

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا جو 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں