کرکٹ ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو فتح کیلئے312رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو فتح کیلئے312رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by twitter

لیڈز : کرکٹ ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کی ٹیم کو فتح کے لیے 312رنز کا ہدف دےد یا ، کالی آندھی کی جانب سے ہوپ نے 92گیندوں پر 77سکور کیے جس میں 2چھکے اور 6چوکے شامل تھے ۔

87f33be173514ff7c7f162723180398c

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف افغانستان کی ٹیم کو فتح کے لیے 312رنز کا ہدف دے دیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ بلے باز کر س گیل 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، لیوس نے 78گیندوں پر 58سکور کیے جس میں 2چھکے اور 6چوکے شامل تھے .

4922c5a2bd985dbc318a02c54281f444

ہیٹمیر نے 31گیندوں پر 39سکور کیے جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل تھے ۔پورن نے 43گیندوں پر 58سکور کیے جس میں 1چھکا اور 6چوکے شامل تھے ۔جیسن ہولڈر نے 34گیندوں پر 45سکور کیے جس میں 4چھکے اور 1چوکا شامل تھا۔

c7e02a0329b05778267c8c7e5faa8053

بریتھ ویٹ نے 4گیندوں پر 14سکور کیے جس میں 1چھکا اور 2چوکے شامل تھے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے 2-2وکٹیں حاصل کیں ، زردان نے 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

efdc4282cc0d54e3f22a8983f064a5e0