کرکٹ ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23رنز سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23رنز سے شکست دیدی
کیپشن: image by Twitter

لیڈز : کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے افغانستان کو 23رنز سے شکست دیدی ، کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر311رنز بنائے ، مطلوبہ ہدف کے جواب میں افغانی ٹیم 50اوورز میں 288رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔

c4fb71a9c736d720c6e4e85565b61a91

تفصیلات کے مطابق کالی آندھی کی جانب سے ہوپ 77رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، لیوس نے 58سکور کیے ، ہیٹمیئر نے 39، پورن نے 58 اور ہولڈ ر نے 45 سکور کیے ، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے 2-2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، دولت زردان نے 1وکٹ حاصل کی ۔

36efd9b4945b55ec32734bb62ac6f501

مطلوبہ ہدف کے جواب میں افغانی ٹیم صرف 288رنز بنا سکی ، اکرام 86رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، گلبدین نے 5، رحمت شاہ نے 62، نجیب اللہ زردان نے31، اصغر افغان نے 40سکور کیے ، سعید شرزاد نے 17گیندوں پر 25سکور کیے ۔

cb20582cb28c8480ef2d60729f1187ed

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کورٹیل اور بریتھ ویٹ نے 3-3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہولڈر نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔