زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، نئی جماعت بنانے کا اعلان

05:52 PM, 4 Jul, 2025

لندن: پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ وہ گزشتہ 14 سال سے لیبر پارٹی سے وابستہ تھیں۔

زہرا سلطانہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل ویلفیئر پروگرام سے شدید اختلاف تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سابق لیبر رہنما جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر نئی جماعت قائم کریں گی جو غریبوں، اقلیتوں اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سلطانہ کا استعفیٰ لیبر پارٹی کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے، بالخصوص اس وقت جب برطانیہ میں عام انتخابات کی فضا بن رہی ہے۔

مزیدخبریں