حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی

12:18 AM, 4 Jul, 2026

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں