ایران میں سابق رہبرِ اعلیٰ کی آخری رسومات کا آغاز، نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی

09:49 AM, 4 Jul, 2026

تہران: ایران میں سابق رہبرِ اعلیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کی آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ عوامی جنازے اور الوداعی رسومات کے سلسلے میں تہران کے بڑے مذہبی و ثقافتی مرکز امام خمینی مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق امام خمینی مصلیٰ کے دروازے 5 جولائی کی رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ نمازِ جنازہ کل صبح ادا کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق 6 جولائی کو تہران میں مرکزی جنازے کا جلوس نکالا جائے گا، جس کے بعد 7 جولائی کی شام میت کو عراق کے شہر نجف منتقل کیا جائے گا۔

8 جولائی کو نجف میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے اور کربلا میں سہ پہر 4 بجے جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے۔ بعد ازاں 9 جولائی کو سابق رہبرِ اعلیٰ کی تدفین مشہد میں واقع روضۂ امام رضاؑ میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں