ایران سمجھوتے کا خواہاں، جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

11:25 AM, 4 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے تحت جنازے کی رسومات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مہلت اس لیے دی گئی کیونکہ "ہم اچھے لوگ ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران مذاکرات اور معاہدے کے لیے بے حد بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکا اور ہمیشہ اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ امن کا خواہاں ملک ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے یا جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں