پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک وسیع کرنے کا اعلان، 147 تحصیلوں تک توسیع ہوگی

01:08 PM, 4 Jul, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گرین الیکٹرک بسیں صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں اہم تبدیلی اور بہتری کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ ان کی ڈیمانڈ میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ جلد پنجاب کی 147 تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جس سے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق گرین الیکٹرک بسوں کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں