ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی، معروف شخصیات کی شرکت

05:04 PM, 4 Jul, 2026

نیو یارک: امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے شادی کر لی۔ ٹیلر سوئفٹ کے   قریبی دوستو ں  نے دونوں کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ 
 شادی کی تقریب نیویارک میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے درمیان منعقد ہوئی، جہاں متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ماڈل جی جی حدید، گلوکارہ سیلینا گومز، سابق فٹبال سٹار ٹام بریڈی اور کامیڈین کرس راک بھی شریک تھے۔

دونوں نے اپنی شادی کے لیے  انتہائی قیمتی  ملبوسات زیب تن کیے۔ جوڑے کے قریبی دوست اور اداکار ایڈم سینڈلر نے شادی کی تقریب کی صدارت کی۔
دوسری جانب، شادی کی تقریب کے لیے کیے گئے سخت سیکیورٹی انتظامات پر میڈیسن اسکوائر گارڈن کے قریب ایک مقامی کاروباری شخصیت نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پابندیوں کے باعث مصروف ترین دنوں میں کاروبار متاثر ہوا۔

مزیدخبریں