پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 5,800 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

08:55 PM, 4 Jul, 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 5 ہزار 800 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اس دوران مارکیٹ میں انڈیکس مجموعی طور پر 7 ہزار 559 پوائنٹس کی حد میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بھرپور رہیں۔

رواں ہفتے کے دوران 4 ارب 32 کروڑ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت 238 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کی دولت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 628 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت بڑھ کر 20 ہزار 762 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں