سرفراز احمد بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 19ویں پاکستانی کپتان بن گئے

سرفراز احمد بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 19ویں پاکستانی کپتان بن گئے

برمنگھم: سرفراز احمد بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 19ویں پاکستانی کپتان بن گئے، سرفراز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز پایا۔

اس سے قبل پاکستان کے 18مختلف کپتان ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور سرفراز احمد کپتانی کرنے والے 19ویں کپتان بن گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں عمران خان نے بھارت کے خلاف کپتانی کی ہے ۔عمران خان نے 1982-1992تک بھارت کے خلاف 24ون ڈے میچوں میں قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کی جس میں سے 19میں کامیابی حاصل کی اور 4میں شکست کھائی ایک میچ کا نیتجہ نہیں نکل سکا ۔

اس طرح ون ڈے میچز میں بھارت کے خلاف عمران خان کامیاب ترین کپتان رہے ۔شاہد آفریدی ،عبدالقادر اور وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکا ۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز ہوئے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔عبدالقادر اور وقار یونس کی قیادت میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک ایک میچ ہوا اس میں پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی ۔