کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا 8 افراد جاں بحق

 کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا 8 افراد جاں بحق
کیپشن: دارلحکومت کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا کیا گیا۔۔۔۔فائل فوٹو

کابل: افغان دارلحکومت کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذہبی رہنماؤں کےاجلاس سے جاتے ہی دھماکا ہوا ۔

 افغان علما نے کچھ دیر قبل افغانستان میں جنگ کے خلاف فتویٰ دیا تھا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں مذہبی رہنما، اسکالرز شریک تھے۔

افغان پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں