فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم
کیپشن: فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو گرفتار کرنے کا حکم۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو گرفتار کر کے 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: گلف اسٹیل کا 1980 کا معاہدہ جعلی تھا، واجد ضیا کا عدالت میں بیان

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں