سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ میں سرفرازاحمد (کپتان )، فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمود نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔انگلینڈ کےخلاف لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔انگلش ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کا بدلہ اننگز کی شکست دے کر لے لیا

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزی ڈرا کردی ہے ۔سیریز کا پہلا لارڈز ٹیسٹ پاکستا ن کے نام رہا۔ جبکہ لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دی۔