محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں، وسیم اکرم

محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں، وسیم اکرم
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کیخلاف لیڈز ٹیسٹ میں شکست پر فاسٹ باولر محمد عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ وکٹ کے قریب باولنگ کریں لیکن پیسر نے ان کی بات ہوا میں اڑا دی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جب باو¿ لر کی گیند سوئنگ نہ ہو رہی ہو تو اسے پھر وکٹ کے قریب سے آکر باو لنگ کرنی چاہئے لیکن محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سیم کیرن سے محمد عامر کو سیکھنا چاہئے تھا کہ جن کی گیند سوئنگ نہیں ہورہی تھی تو وہ وکٹ کے قریب باو لنگ کر تے رہے۔ محمد عامر کو بھی اوور میں تین، چار گیندیں ایسی کرنی چاہئے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزی ڈرا کردی ہے ۔سیریز کا پہلا لارڈز ٹیسٹ پاکستا ن کے نام رہا۔ جبکہ لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں