حکومت نے اسکولز کے اوقات کار کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا

حکومت نے اسکولز کے اوقات کار کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا
سورس: file photo

لاہور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولز کے اوقات کار کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

سات جون بروز پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ‏اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکشین کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار7:15سے11:15تک ‏ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7:15 سے 11:45 تک ہوں گے۔

نرسری سے مڈل تک طلباکے اسکول کے اوقات کار7:30سے11:30تک ہوں گے جبکہ میٹرک اور ‏انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز7:30سے 12بجے تک ہوں گی تاہم کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ‏ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اتھارٹی نے یوٹرن لیتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ‏اتھارٹی نے اسکولز کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

خیال رہے پنجاب حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تمام اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ‏کردیا ہے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ‏ہفتے میں 4 ‏دن کھولےجائیں، تعلیمی ادارےمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔