پاکستانی عوام کے مفاد میں شہباز کابینہ کا بڑا فیصلہ 

پاکستانی عوام کے مفاد میں شہباز کابینہ کا بڑا فیصلہ 

اسلام آباد:پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی کابینہ نے منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے قرضہ کے حصول کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نےوزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دیدی، منظور کردہ سمری کے  مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کےلئےہوگا،دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا،قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری منظور کر دی ہے ،دوسری طرف اسے قبل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ قرض واپسی کی شرائط طے پا گئی ہیں ،جس سے ملکی خزانے کو بھی فائدہ ہو گا ۔