جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے چودھری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے چودھری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد : اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔چوہدری پروریز الہی کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز الہی کی جسمانی ریمانڈ پر  فیصلہ  محفوظ کر لیا.

اینٹی کرپشن حکام نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی جج میں ہی ہوں جو فائل ہے اس کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ 

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے  سابق وزیر اعلی پنجاب کو تیسری مرتبہ گرفتار کیا۔ ان پر الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جمعہ کو چودھری پرویز الہٰی کو گجرات کرپشن کیس سے بری کردیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں