190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : سابق وزیر اعظم کی کابینہ کے 22 ارکان کیخلاف تحقیقات تیز

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : سابق وزیر اعظم کی کابینہ کے 22 ارکان کیخلاف تحقیقات تیز

راولپنڈی : 190ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں بڑی پیشرفت  ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دی۔  شیخ رشید احمد،پرویز خٹک،عمر ایوب،حماد اظہر،مراد سعید،اسد عمر،فواہد چودھری،مراد سعید کے نام اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا   گیا۔

نیب کی طرف سے تمام سیکرٹری ایکسائز کو لکھا مراسلہ منظر عام پر آگیا ہے۔ سا بق وفا قی وزرا اور کا بینہ ممبرز کے نام گاڑیاں،جائیدادوں اوراکا ؤَنٹس کا ریکارڈ طلب  کیا گیا ہے۔ 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید،پرویز خٹک،عمر ایوب،حماد اظہر ،مراد سعید ،اسد عمر  ،فواد چوہدری،اعظم سواتی،علی زیدی  ، علی امین گنڈا پور،شفقت محمود،غلام سرور،شیریں مزاری  ، خالد مقبول،فروغ نسیم،خسرو بختیار،اعجاز شاہ  ودیگر کے نام جا ئیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں