بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن ماتم میں بدل گیا، بھگدڑ سے کم از کم 11 افراد ہلاک

05:56 PM, 4 Jun, 2025

بنگلور: آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی تاریخی فتح کا جشن بدترین سانحے میں تبدیل ہو گیا، جب چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں مداحوں کے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریاست کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آر سی بی کی جیت کی خوشی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، اور ہزاروں شائقین بغیر انٹری پاسز کے بھی اسٹیڈیم کے اطراف پہنچ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہجوم اس قدر زیادہ تھا کہ بعض افراد دیواریں اور باڑیں پھلانگ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں