جڑواں شہروں میں بادلوں کا راج: راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش، درجہ حرارت گر گیا

10:15 AM, 4 Jun, 2026

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک مجموعی طور پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
موسلا دھار اور ہلکی بارش کے اس سلسلے نے شہریوں کو شدید گرمی سے بڑی راحت دلائی ہے اور درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم سرما کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔
بارش کے بعد جڑواں شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر واسا (WASA) اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کا کام فوری طور پر مکمل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں