وفاق کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب: قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال

01:35 PM, 4 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ بجٹ اجلاس 10 جون کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
سفارتی و پارلیمانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بجٹ اجلاس کے باقاعدہ انعقاد کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے کی سمری صدرِ مملکت کو بھجوا دی گئی ہے، جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
اس اجلاس میں حکومت نئے مالی سال کے بجٹ کے اعداد و شمار اور وفاقی بجٹ دستاویزات ایوان میں پیش کرے گی، جس پر اراکینِ اسمبلی تفصیلی بحث کے بعد منظوری دیں گے۔

مزیدخبریں