پاک، امریکہ تعلقات 8 دہائیوں پر محیط، تاریخ امید کی داستان ہے: وزیراعظم

10:06 PM, 4 Jun, 2026

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی تاریخ امید اور روشن خیالی کی داستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک،امریکہ تعلقات 8 دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے مابین انسدادِ دہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہترین تعلقات قائم ہیں۔

مزیدخبریں