اگر آپ کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو اس چیز پر قابو پائیں

لندن: یوں تو موٹاپا کئی بیماریوں مثلاً ذیابیطس، امراضِ قلب اور فالج کا سبب بنتا ہے مگر بین الاقوامی سائنسدانوں کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ موٹاپا کم ازکم 11 طرح کے کینسر کی وجہ بن سکتا ہے لیکن وہ محتاط انداز میں موٹاپے کو کینسر کی واحد وجہ قرار نہیں دے رہے ہیں۔اس حوالے سے کیے گئے سروے اور تحقیق میں شامل ماہرین میں کینسر پر کام کرنے والے ڈاکٹر بھی شامل تھے اور ان سب کا اتفاق ہے کہ موٹاپے پر قابو پاکر کینسر سے بڑی حد تک بچا جاسکتا ہے جو گزشتہ 40 برسوں سے ایک وبا کی صورت میں طب کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے۔

05:27 PM, 4 Mar, 2017

مزیدخبریں