پی ایس ایل فائنل، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق کل ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم لاہور میں موسم خشک رہے گا، جب کہ ہلکی ہلکی ہوائیں چلتی رہیں گی۔

پی ایس ایل فائنل، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق کل ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم لاہور میں موسم خشک رہے گا، جب کہ ہلکی ہلکی ہوائیں چلتی رہیں گی۔ میٹ آفس کے مطابق اتوار کے روز ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم لاہور میں بادل نہیں برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، جس سے موسم میں ٹھنڈک بڑھ جائے گی۔

 لاہور کے موسم سے متعلق میٹ آف ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لاہور کا موسم خشک اور شمال مغرب سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤوں کے باعث موسم خوشگوار رہے گا، ہلکی ہوائیں دن بھر چلتی رہیں گئیں۔