پلاسٹک مصنوعات کا زیادہ استعمال مردانہ بانجھ پن کا باعث بنتا ہے، تحقیق

میساچوسٹس:پلاسٹک کے نقصانات پر پہلے بھی کئی تحقیقات سامنے آ چکی ہیں اور ماہرین کی جانب سے وقتا فوقتا وارنگز بھی جاری کی جاتی رہتی ہیں۔مگر میساچوسٹس یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پلاسٹک مصنوعات کا استعمال مردوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے محرومی کا سبب بنتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مرد حضرات پلاسٹک باٹلز وغیرہ میں پیک شدہ چیزیں زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں باپ بننے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے اور وہ مردانہ بانجھ پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔50 مردوں اور خواتین پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پلاسٹک مصنوعات کا زیادہ استعمال مردانہ بانجھ پن کا باعث بنتا ہے،اگرچہ یہ خواتین کی صحت پر بھی برے اثرات ڈالتا ہے مگر اس حوالے سے عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں کم نقصان ہوتا ہے۔
ڈاکٹر رچرڈ پلنر کا کہنا ہے کہ پلاسٹک مصنوعات کے نقصانات پر پہلے بھی بہت ساری تحقیقات کی جا چکی ہیں مگر اس حوالے سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریسرچ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے اور زیادہ نقصانات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی وہ منظر عام پر آ جائیں گی۔