بھارتی اداکارہ شریا سرن پر جانور کا حملہ

  بھارتی اداکارہ شریا سرن پر جانور کا حملہ

ممبئی : جنوبی بھارت کی مشہور اداکارہ شریا سرن اداکاری کے ساتھ فوٹوشوٹ کی  بھی دیوانی ہیں ۔ مگر گزشتہ روز فوٹوشوٹ کے دوران ان پر جانور کے حملے نے ان کے چاہنے والوں ایک پل کے لیے پریشان کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق شریا سرن اپنے شوہر کے ساتھ پیرو میں اپنی چھٹیاں گزار رہی  ہیں ۔ اس دوران انہوں نے ماچو پیچو کا بھی دورہ کیا ۔ ماچو پیچو کو 2007 میں سات عجائبات عالم میں شامل کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے یہاں پر اپنی یادوں کو سنبھالنے کے لیے اور اپنے چاہنے والوں تک پہنچانے کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔ جب وہ فوٹ شوٹ کروا رہی تھی تو اسی دوران کیمل نسل کا لاما ان کی جانب دوڑ پڑا ، شریاسرن نے عین موقع پر اپنی جگہ سے ہٹ کر اس حملے سے اپنی آپ کو محفوظ کیا ۔ ورنہ گہری چوٹیں آسکتی تھیں ۔ 

شریا سرن پرجیسے ہی حملہ ہوا تو ان کے شوہر نے اس سے پوچھا کہ وہ خیریت سے ہے ۔ شریا سرن کی 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ان کے شوہر روس کے شہری ہیں ۔