ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ،نواز شریف خطاب کرینگے

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ،نواز شریف خطاب کرینگے
کیپشن: ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ،نواز شریف خطاب کرینگے
سورس: file

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس آج مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ پارک روڈ پر ہو گا جس سے مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف ویڈیو خطاب کرینگے۔

 ( ن ) لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اجلاس میں شرکت کیلئے گزشتہ شام اسلام آباد پہنچ گئیں، جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ارکان شرکت کرینگے۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس کے دوران سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کی کامیابی ، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ ، وزیراعظم کی طرف سے عدم اعتماد کے اعلان کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔