کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس 447 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 434 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران نمایاں اضافہ ہوا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا تھا۔ دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 279 روپے 60 پیسے پر آ گئی ہے، جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔