ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی

11:24 AM, 4 Mar, 2026

دبئی : ایران نے دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ عرب میڈیا کے مطابق، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا اور ڈپلومیٹک ایریا کو گھیر کر ریسکیو آپریشن کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا ہوا دیکھا گیا۔

دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا اور حکام نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ میڈیا آفس کے مطابق، بروقت کارروائی اور متعلقہ اداروں کی موثر کارکردگی کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔

دبئی کی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فضائی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاسداران انقلاب نے اس آپریشن کو "وعدہ صادق فور" کی 16ویں لہر کے آغاز کے طور پر اعلان کیا اور اسرائیل کی طرف میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزیدخبریں