امریکا کا مقاصد کے حصول تک ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

10:23 AM, 4 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں اور امریکی حکومت اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مارکو روبیو نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکی مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، تاہم فضائی حدود کا بند ہونا امریکا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اپنے سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ روبیو نے یہ بھی بتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 9,000 امریکی شہری خطے سے انخلا کر چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں