خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کا حکم ، امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ

09:55 AM, 4 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی نیوی کمرشل جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز میں جائے گی تاکہ اس کی حفاظت کی جا سکے۔ اس فیصلے کے تحت، امریکی مالیاتی ادارے جہازوں کی انشورنس فراہم کریں گے، اور تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز دی جائیں گی، جن میں آئل ٹینکرز بھی شامل ہیں۔

جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقات میں ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا کہ ایران میں "سب کچھ تباہ" کر دیا گیا ہے اور ایران کی فضائیہ، بحریہ، اور قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بہت سے لوگ استثنیٰ کی درخواست کر رہے ہیں اور یہ لوگ کسی بھی وقت ہتھیار ڈال سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو "بڑے نقصان کے لیے تیار رہنا چاہیے" اور یہ کہ حملوں کی نئی لہر شروع ہونے والی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی باتوں میں یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس "ہارنے والے" ہیں اور برطانیہ سے وہ خوش نہیں ہیں، ساتھ ہی سپین سے اپنی تمام تجارت ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں سستی ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں